جگہ جگہ پہ خوشی کو شہید کرنے لگا
جگہ جگہ پہ خوشی کو شہید کرنے لگا
میں اپنے حق میں ترا غم مفید کرنے لگا
ترے فراق میں آنکھوں کو وارنے کے بعد
تمام درد مرا دل کشید کرنے لگا
تمہیں تو بھیڑ میں احساس ہی نہیں اس کا
تمہارے بعد اکیلے جو عید کرنے لگا
تمہارے جیسا جو بازار سے گیا تو پھر
ہمارے جیسا خسارے خرید کرنے لگا
یہ تیرے ہجر میں دیکھا ہے دل کا پاگل پن
بچھڑ کے تجھ سے محبت مزید کرنے لگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.