جہاں کے مارے ہوئے ہیں نہ تو ستا ہم کو

جہاں کے مارے ہوئے ہیں نہ تو ستا ہم کو
ڈاکٹر چرن جیت سنگھ ساگر
MORE BYڈاکٹر چرن جیت سنگھ ساگر
جہاں کے مارے ہوئے ہیں نہ تو ستا ہم کو
کہ مر نہ جائیں کرم سے نہ آزما ہم کو
یہ تیرا شہر بھی دیکھا یہ شہر والے بھی
اب ان کے اور فسانے نہیں سنا ہم کو
ہیں تیرے پیار کے قابل نہیں مگر اے دوست
نظر سے اپنی تو ایسے تو مت گرا ہم کو
یہ ہم کو راہ میں چھوڑا ہے کس جگہ تو نے
نہ تیرا پیار ملا ہے نہ اب خدا ہم کو
نظر سے گر کے تو جینا نہیں ہمیں ساگرؔ
کہ ڈوبنے دے سفینہ نہ اب بچا ہم کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.