جیسے تجھے تھا سوچنا سوچا نہیں گیا
جیسے تجھے تھا سوچنا سوچا نہیں گیا
مجھ سے تو تیرا عشق بھی لکھا نہیں گیا
تجھ سے ہوں شرمسار ترے حسن کو کبھی
شدت سے انہماک سے دیکھا نہیں گیا
تھی فکر روزگار ہی پیش نظر مجھے
پہلو میں تیرے وقت گزارا نہیں گیا
کچھ اس لئے بھی درد کی دولت نہیں ملی
محنت کے ساتھ زخم کمایا نہیں گیا
المختصر نصیب سے سب کچھ ملا مجھے
لیکن پھر احتیاط سے برتا نہیں گیا
عاطرؔ پھر ایک بار حکومت تھی عشق کی
اور مجھ کو اقتدار میں رکھا نہیں گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.