جلوہ دکھلاتی ہے وحشت گردش تقدیر کا
جلوہ دکھلاتی ہے وحشت گردش تقدیر کا
شعلۂ جوالہ حلقہ ہے مری زنجیر کا
کام معنی سے نہیں صورت پرستی کے سوا
خط رخسار بتاں خط ہے مری تقدیر کا
عشق میں حد ناتواں ہوں مانی و بہزاد سے
اٹھ نہیں سکتا کبھو خاکہ مری تصویر کا
فیضؔ وصف مصحف رخسار میں یاں تک ہوں محو
ہے مرے دیوان پر دھوکا مجھے تفسیر کا
مأخذ:
فیض سخن (Pg. 65)
- مصنف: میر شمس الدین فیض
-
- ناشر: شمس المطابع، حیدرآباد
- سن اشاعت: 1937
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.