جنگ میں کام علم دار نہیں آ سکتے
پھر بھی ان ہاتھوں میں ہتھیار نہیں آ سکتے
کم زمینوں پہ چلا ہوں میں فقیروں کی طرح
میرے رستوں پہ زمیں دار نہیں آ سکتے
آپ کے آنے کی خبروں پہ یقیں کیسے کروں
صبح کو گاؤں میں اخبار نہیں آ سکتے
بن کے ماریچ پکارو ہو مگر رام قسم
ایسے دھوکے میں سمجھدار نہیں آ سکتے
میں ضرورت پہ اکیلا تھا لہٰذا آلوکؔ
مجھ کو پانے مرے حق دار نہیں آ سکتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.