جذبۂ دل دکھا نہیں دیتا
جذبۂ دل دکھا نہیں دیتا
کیوں اسے سب بتا نہیں دیتا
تو ہی آواز دے کے دیکھ اسے
خود خبر لاپتہ نہیں دیتا
خود کمانی پڑے گی اچھائی
یہ سبق دوسرا نہیں دیتا
اس کے قدموں میں دل نکال کے رکھ
یوں ہی کوئی دعا نہیں دیتا
عشق پروان تب ہی چڑھتا ہے
حسن جب تک مٹا نہیں دیتا
روز ملتا ہے وہ مگر حشمتؔ
اپنے گھر کا پتہ نہیں دیتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.