Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جیب میں کوڑی نہیں گھر میں نہیں دانے کا نام

ناوک لکھنوی

جیب میں کوڑی نہیں گھر میں نہیں دانے کا نام

ناوک لکھنوی

MORE BYناوک لکھنوی

    جیب میں کوڑی نہیں گھر میں نہیں دانے کا نام

    سالے سسرے ہیں کہ لیتے ہی نہیں جانے کا نام

    اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگا شرافت کا ثبوت

    بارہ تھانوں پر لکھا ہے تیرے دیوانے کا نام

    مار کر ڈنڈے بھگائی جا رہی ہے رات دن

    اور گرانی ملک سے لیتی نہیں جانے کا نام

    شمع اپنے حسن کا کرتی ہے ایڈورٹائز خود

    مفت میں بدنام کر دیتی ہے پروانے کا نام

    اک نظر سے سب کو دیکھے ہے کوئی اس دور میں

    ساری دنیا کی زباں پر آئے گا کانے کا نام

    بورڈ پڑھ پاتے نہیں واعظ پلٹ جاتے ہیں گھر

    مدھو شالا ہو گیا ہے جب سے میخانے کا نام

    ہم تو ناوکؔ عاشقی میں جان دے سکتے نہیں

    ان کے منہ پر لے لیا کرتے ہیں مر جانے کا نام

    مأخذ:

    ہنسی کا پٹارا (Pg. 64)

    • مصنف: ناوک لکھنوی
      • ناشر: سید حبیب اکبر نقوی
      • سن اشاعت: 1992

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے