جیب میں پھر دام اچھلے کھانے والے آ گئے
جیب میں پھر دام اچھلے کھانے والے آ گئے
پھر الیکشن کے لیے بھڑکانے والے آ گئے
کچھ محلے والے یوں آ کر مرے در پر رکے
میں تو سمجھا لو بھئی لے جانے والے آ گئے
سیٹھ صاحب گن رہے تھے گھر میں پگڑی کے روپے
سونگھتے جانے کہاں سے تھانے والے آ گئے
ایک دن شاعر پھریں گے کو بکو یہ چیختے
شعر کہلا لو قصیدے گانے والے آ گئے
شعر اب پڑھنے کا روشنؔ لطف محفل میں نہیں
پڑھنے والے رو دئے جب گانے والے آ گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.