جس کے بوڑھے باپ کا نوکر ہوں میں
جس کے بوڑھے باپ کا نوکر ہوں میں
اس امیر شہر سے بہتر ہوں میں
تاش کی گڈی میں شامل ہوں مگر
تاش کا پتا نہیں جوکر ہوں میں
آپدا میں تم نے ڈھونڈھا تھا جسے
یاد ہے تم کو وہی اوسر ہوں میں
کل اسی کی آخری منزل بھی تھا
آج جس کی راہ کا پتھر ہوں میں
ورنہ میری اور کیا پہچان ہے
جو بھی ہوں بس آپ کا ہو کر ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.