Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جس کی دنیا میں سبھی کچھ ہے سوائے کانٹے

مرزا رفیق شاکر

جس کی دنیا میں سبھی کچھ ہے سوائے کانٹے

مرزا رفیق شاکر

MORE BYمرزا رفیق شاکر

    جس کی دنیا میں سبھی کچھ ہے سوائے کانٹے

    پھول کے ساتھ وہ جوڑے میں لگائے کانٹے

    زندگی میں مجھے ہر دور میں بھائے کانٹے

    جب بھی آئے مرے دامن میں تو آئے کانٹے

    عیش و عشرت میں بھی ذہنوں میں بسائے کانٹے

    یوں سمجھ لو کہ جہنم سے بچائے کانٹے

    مجھ کو دشمن سے شکایت نہ رقیبوں سے گلہ

    میرے اپنوں نے مری رہ میں بچھائے کانٹے

    میری اک عرض پہ غصہ سے دکھائی آنکھیں

    میرے محبوب نے بھی مجھ کو دکھائے کانٹے

    کوئی تو ہو کہ جو دشمن کو بٹھائے سر پر

    یعنی میری طرح پلکوں سے اٹھائے کانٹے

    آ گئی جن میں قلندر کی صفت اے شاکرؔ

    پھینک کر تاج جبینوں پہ سجائے کانٹے

    مأخذ:

    (Pg. 184)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے