جو اپنا بن نہ سکے اس سے کیا شکایت ہو
جو اپنا بن نہ سکے اس سے کیا شکایت ہو
گلہ تو اس سے کریں جس سے کچھ رفاقت ہو
عجیب دوغلے کردار کا وہ مالک ہے
جو سب سے کہتا ہے تم آخری محبت ہو
بس اس لحاظ سے بے شک انا پرست ہیں ہم
ہم ایسی بزم میں جاتے ہیں جس میں راحت ہو
میں اس نتیجے پہ پہنچی ہوں دیکھ کر دنیا
وہ پیار پیار نہیں جس میں بس تجارت ہو
تعلقات ہیں محدود میرے زرقا نسیمؔ
اسی سے ملتی ہوں میں جس میں کچھ شرافت ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.