جو بھی تھا ختم ہو گیا مجھ میں
جو بھی تھا ختم ہو گیا مجھ میں
یعنی میں بھی نہیں رہا مجھ میں
کوئی در بند کر گیا میرا
کوئی گھٹ گھٹ کے مر گیا مجھ میں
کیوں ہے اب تو خموش کیوں ہے بتا
ڈھونڈنے والے کیا ملا مجھ میں
مر چکا ہوں میں ایک مدت سے
اب کوئی اور جی رہا مجھ میں
شب کوئی مجھ میں آ کے رویا خوب
اور پھر تھک کے سو گیا مجھ میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.