جو دوسروں کی خطائیں معاف کرتے ہیں
جو دوسروں کی خطائیں معاف کرتے ہیں
دراصل دل سے کدورت وہ صاف کرتے ہیں
ہر ایک بات میں حامی نہیں بھری جاتی
انہیں گلہ ہے کہ ہم اختلاف کرتے ہیں
کبھی گمان کی صورت کبھی یقین کے ساتھ
دلوں کے راز کا ہم انکشاف کرتے ہیں
ہمیں یقیں بھی دلاتے ہیں ساتھ دینے کا
وہ سازشیں بھی ہمارے خلاف کرتے ہیں
کہیں بھی پیار سے رہنا انہیں قبول نہیں
جہاں بھی جاتے ہیں دل میں شگاف کرتے ہیں
انہیں سے عظمت اردو بحال ہے راغبؔ
جو گفتگو میں ادا شین قاف کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.