جو خط کتابوں سے تیرے نکالتا ہوں میں
جو خط کتابوں سے تیرے نکالتا ہوں میں
سمجھ لے زخم محبت اجالتا ہوں میں
لبوں پہ شکوہ نہ لاؤں گا آنکھ میں آنسو
تری ہر ایک نشانی سنبھالتا ہوں میں
میں درد دل کی دوا پوچھتا ہوں لوگوں سے
جہاں میں یہ تو نہیں غم اچھالتا ہوں میں
بپا ہو حشر زمانے میں گر نکالوں میں
جو روگ دل میں محبت کا پالتا ہوں میں
سدا جو دید کی حسرت تڑپتی ہے ثاقبؔ
اسے بھی وعدۂ فردا پہ ٹالتا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.