جو قابل ہوں اس کے انہیں سے کرو
جو قابل ہوں اس کے انہیں سے کرو
محبت حسیں ہے حسیں سے کرو
چلو تم کو پرپوز کرتا ہوں میں
شروعات تم بھی نہیں سے کرو
کسی اور کے پاس کیوں جاؤ گے
ہماری برائی ہمیں سے کرو
تمہیں جب کسی پر بھروسہ نہیں
تو شک ہی کرو پر یقیں سے کرو
سفر بعد مرنے کے اک اور ہے
جہاں ختم ہو پھر وہیں سے کرو
جو سچ بولتے ہیں زباں کاٹ دو
اب آغاز اس کا ہمیں سے کرو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.