جو ترے ساتھ میں کٹی ہی نہیں
جو ترے ساتھ میں کٹی ہی نہیں
وہ مرے یار زندگی ہی نہیں
بجھ گیا وہ دیا محبت کا
دور تک جیسے روشنی ہی نہیں
ہو گئی سب سفارشیں ناکام
پیروی عشق میں چلی ہی نہیں
بد گمانی میں کہہ گیا ہوگا
ہم سے بڑھ کر تو آدمی ہی نہیں
رنج کی سلطنت میں زندہ ہوں
معجزہ ہے کہ سانس ہی نہیں
تو گیا جب سے دل میں آنے کی
سن اجازت کسی کو دی ہی نہیں
کر گئی کوچ تو نے کیوں سوچا
میں تو دل سے ترے گئی ہی نہیں
جام آنکھوں سے پی لیا اس نے
میکدے کی خبر تو لی ہی نہیں
اتنا تنہا وہ کر گیا روشنؔ
تیرگی عمر کی کھلی ہی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.