جگنوؤں کا طنز دیکھو چاند کی اوقات پر
جگنوؤں کا طنز دیکھو چاند کی اوقات پر
گفتگو کرنے لگے ہیں وہ اندھیری رات پر
کیا انہیں معلوم ہے کچے مکانوں کے عذاب
کر رہے ہیں بیٹھ کر جو تبصرہ برسات پر
تو مرے حالات پر ہنسنے لگا ہے خیر ہے
میں لگا لیتا ہوں خود بھی قہقہے حالات پر
شام ڈھلتے ہی نظر آتا تھا کھڑکی سے مری
چاند کرتا تھا اثر یوں میرے محسوسات پر
رمزؔ اپنے دل کی باتوں میں نہیں آتا کبھی
اس نے قابو پا لیا ہے اس قدر جذبات پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.