جگنو اور ستارے کیا مہتاب شکستہ حال
جگنو اور ستارے کیا مہتاب شکستہ حال
دیے کی لو اونچی رکھنے کے خواب شکستہ حال
ایک اسی نغمے کی دھن میں جس کی طلب ہے دل کو
چٹکی لہو میں تر دیکھیں مضراب شکستہ حال
ہمیں تو اپنی خوش احوالی ایک نہیں بھاتی
یہ کیا ہم خوش حال رہیں احباب شکستہ حال
کرتب کے اس دور نے ہم کو دئے ہیں وہ کردار
رستم چاروں خانے چت سہراب شکستہ حال
جب جب غور کریں دنیا پر غور کا ہر انجام
اندر اندر کر جائے شادابؔ شکستہ حال
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.