جنوں کی حدوں سے گزرنا نہیں ہے
محبت میں جینا ہے مرنا نہیں ہے
ہمارے مقدر میں جب تم نہیں تو
کسی کے لئے اب سنورنا نہیں ہے
مجھے صرف تم دیکھ سکتے ہو لیکن
گناہوں کی تہہ میں اترنا نہیں ہے
مجھے تم کھلونا سمجھتے ہو سمجھو
مجھے ٹوٹ کر اب بکھرنا نہیں ہے
یہ طے کر لیا ہے کسی حال میں بھی
تمناؤں کا خون کرنا نہیں ہے
میں جس کی ہوں اس کی رہوں گی ہمیشہ
کسی اور پر مجھ کو مرنا نہیں ہے
اناؔ میں تو بہتی ہوئی اک ندی ہوں
کسی کے لئے بھی ٹھہرنا نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.