کب نقصان اٹھایا ہم نے
کب نقصان اٹھایا ہم نے
عشق میں آپ کمایا ہم نے
سننے والے عجلت میں تھے
قصے کو نپٹایا ہم نے
دھوپ کی ابجد رٹتے رٹتے
بانچ لیا اک سایہ ہم نے
خواب نہیں ہیں یہ کانٹے ہیں
آنکھوں کو سمجھایا ہم نے
ہم باشندے ہم ہی بانی
تنہا شہر بسایا ہم نے
وحشت کے کالے جادو سے
صبح کو شام بنایا ہم نے
بھولا بسرا آبی نغمہ
صحرا صحرا گایا ہم نے
- کتاب : ہم زمیں پر آسماں کے پھول ہیں (Pg. 103)
- Author : وکاس شرما راز
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2025)
- اشاعت : 3rd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.