Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کب سے قبلہ رو بیٹھے ہیں حرف دعا اور میں

رخسانہ صبا

کب سے قبلہ رو بیٹھے ہیں حرف دعا اور میں

رخسانہ صبا

MORE BYرخسانہ صبا

    کب سے قبلہ رو بیٹھے ہیں حرف دعا اور میں

    خاموشی کے ساتھ ہیں دونوں میرا خدا اور میں

    ریت کی لہروں سے ہر لمحہ باتیں کرتے ہیں

    دونوں دشت کے باسی نکلے سناٹا اور میں

    انسانوں نے خواب زمیں کو بنجر کر ڈالا

    چھپ چھپ کر روتے رہتے ہیں یہ دنیا اور میں

    کب تک تیری یاد جنوں کا ساتھ نبھائے گی

    کب تک آخر ساتھ رہیں گے ایک صدا اور میں

    برسوں سے بس اک دوجے کے ساتھ سفر میں ہیں

    جس رستے پر تم بچھڑے تھے وہ رستا اور میں

    اپنی اپنی تقدیروں پر سب رنجیدہ ہیں

    شبنم آنسو رات ستارے خواب گھٹا اور میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے