Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کبھی بنتا کبھی مٹتا ہوں شاید

عقیل شاداب

کبھی بنتا کبھی مٹتا ہوں شاید

عقیل شاداب

MORE BYعقیل شاداب

    کبھی بنتا کبھی مٹتا ہوں شاید

    میں اپنے وہم کا سایا ہوں شاید

    نہ کوئی مجھ کو اب تک پڑھ سکا ہے

    ہواؤں پر کہیں لکھا ہوں شاید

    مجھے میرا سمندر ڈھونڈھتا ہے

    میں اک بھٹکا ہوا دریا ہوں شاید

    بدل جاتے ہیں خد و خال میرے

    میں مر کر بھی نہیں مرتا ہوں شاید

    کہاں ہے میری مرگ ناگہانی

    اسی کی آس میں زندہ ہوں شاید

    تجھے کھو کر اکیلا ہو گیا تھا

    تجھے پا کر بھی میں تنہا ہوں شاید

    خود اپنے قتل کا چسکہ ہے مجھ کو

    خود اپنے خون کا پیاسا ہوں شاید

    ازل سے میں مسلسل چل رہا ہوں

    تھکن سے ٹوٹتا لمحہ ہوں شاید

    نہ جانے کون مجھ میں کھو گیا ہے

    کسی کو ڈھونڈنے نکلا ہوں شاید

    مجھے روکا گیا تھا جس دشا سے

    اسی جانب چلا آیا ہوں شاید

    مجھے پہچان لے آئینے میرے

    میں تیرا گمشدہ چہرا ہوں شاید

    مأخذ:

    Tahreek Jild 28 Shumara 8 November 1980-Svk (Pg. 32)

      • ناشر: گوپال متل

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے