کبھی جو تھے ہمارے جا چکے ہیں
کبھی جو تھے ہمارے جا چکے ہیں
محبت کے سہارے جا چکے ہیں
تمہارے ساتھ سارے جا چکے ہیں
ہمارے استعارے جا چکے ہیں
سنجو کر دل میں امیدیں خوشی کی
غموں کے دن گزارے جا چکے ہیں
سمے تو کھیلتا ہے کھیل اپنا
چمکتے تھے جو تارے جا چکے ہیں
نہیں کچھ بھی بچا ہے پاس انوؔ کے
سبھی دل کش نظارے جا چکے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.