کڑی محنت ہے یا یہ تیاگ ہے یا یہ تپسیا ہے

کڑی محنت ہے یا یہ تیاگ ہے یا یہ تپسیا ہے
ڈاکٹر انجنا سنگھ سینگر
MORE BYڈاکٹر انجنا سنگھ سینگر
کڑی محنت ہے یا یہ تیاگ ہے یا یہ تپسیا ہے
میں اکثر سوچتی رہتی ہوں میری زندگی کیا ہے
انوبھو زندگی کی سب سے اچھی پاٹھ شالا ہے
مگر کمبخت اس کی فیس اتنی ہے کہ توبہ ہے
وہ مجھ سے کہہ رہا ہے عشق ہے اک آگ کا دریا
تو پھر اس آگ میں تو کود جا نا دیکھتا کیا ہے
تمہارے پاس تو سب کچھ ہے بس اک میں نہیں تو کیا
مری آنکھوں کی انگنائی میں اک یادوں کا میلہ ہے
کسی کا کوئی ہو جائے نہیں اب فرق پڑتا ہے
یہ دل تو کل بھی تنہا تھا یہ دل تو اب بھی تنہا ہے
ندی تالاب جھرنے اور کنویں ہیں جس کے قبضہ میں
مگر حیرت یہ ہے وہ شخص اب بھی کتنا پیاسا ہے
مری شہرت مرا سمان سب اس کی نوازش ہے
مگر میں سوچتی ہوں انجناؔ اس میں مرا کیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.