Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کہیں کیا تجھ سے ہم او عہد و پیماں بھولنے والے

صفدر مرزا پوری

کہیں کیا تجھ سے ہم او عہد و پیماں بھولنے والے

صفدر مرزا پوری

MORE BYصفدر مرزا پوری

    کہیں کیا تجھ سے ہم او عہد و پیماں بھولنے والے

    بھلایا ہم کو تو نے تیرے قرباں بھولنے والے

    نہ وہ اپنے تغافل تا بہ امکاں بھولنے والے

    نہ ہم بھولے ہوئے وعدوں کا احساں بھولنے والے

    ہمیں ہیں قاتلوں میں جی بجا ارشاد ہوتا ہے

    ہمیں ہیں منتظر خون شہیداں بھولنے والے

    زمیں خلد بریں یہ ہم کو دھوکا دے نہیں سکتی

    وہ کوئی اور ہوں گے کوئے جاناں بھولنے والے

    کبھی بھولے سے جب میری وفائیں یاد آتی ہیں

    تو کیا کیا دل میں ہوتے ہیں پشیماں بھولنے والے

    یہی شرط وفا تھی چاہنے والوں سے او ظالم

    ذرا آنکھیں ملا او عہد و پیماں بھولنے والے

    دغا کی ہے مقدر نے کہاں غربت نصیبوں سے

    کدھر جائیں گے اب راہ بیاباں بھولنے والے

    رہے جاتے ہیں پیچھے مذہب و ملت کے شیدائی

    بڑھے جاتے ہیں آگے دین و ایماں بھولنے والے

    خدا آ آ گیا ہے یاد وہ وہ ظلم ڈھائے ہیں

    کہیں صفدرؔ بتوں کو ہیں مسلماں بھولنے والے

    مأخذ:

    دیوان صفدر مرزا پوری (Pg. 165)

    • مصنف: صفدر مرزا پوری
      • ناشر: اظہر لکھنوی
      • سن اشاعت: 1984

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے