Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کہی کسی سے نہ روداد زندگی میں نے

سالک لکھنوی

کہی کسی سے نہ روداد زندگی میں نے

سالک لکھنوی

MORE BYسالک لکھنوی

    کہی کسی سے نہ روداد زندگی میں نے

    گزار دینے کی شے تھی گزار دی میں نے

    مری وفا ہوئی تعلیم خود سری تجھ کو

    تری جفا سے لیا درس زندگی میں نے

    ہجوم یاس میں بربادیٔ تمنا میں

    صدائے دوست سنی ہے کبھی کبھی میں نے

    وفور جوش پرستش نے کر دیا مجبور

    کسی کو ڈھونڈھ لیا بہر بندگی میں نے

    کبھی یقیں تو بتوں کو خدا بنا ڈالا

    کبھی گماں تو خدا کی نہیں سنی میں نے

    گماں تو نذر خرد کائنات کر ڈالی

    یقیں تو وقت کی رفتار روک لی میں نے

    گراں نہیں ہے یہ سودا کہ دوستی میں تری

    خرید لی ہے زمانے کی دشمنی میں نے

    مأخذ:

    (Pg. 138)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے