کہیں کہیں پہ اندھیرا کہیں کہیں پہ چراغ
کہیں کہیں پہ اندھیرا کہیں کہیں پہ چراغ
دعا کرو کہ جلیں ساری سرزمیں پہ چراغ
ذرا سی دیر میں دونوں ہی جل کے راکھ ہوئے
مکاں بھی جلنے لگا جب گرا مکیں پہ چراغ
یہ کس کو دیکھ کہ چہرہ مرا دمکنے لگا
یہ کس نے کر دئے روشن مری جبیں پہ چراغ
مثال وہم و گماں اک دھواں سا پھیل گیا
پرکھنے کے لیے رکھا جو اک یقیں پہ چراغ
جہاں پہ ہم کو اندھیروں نے ڈس لیا مظہرؔ
ہماری نسل جلائے گی اب وہیں پہ چراغ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.