Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کہیں مندروں میں دیا نہیں کہیں مسجدوں میں دعا نہیں

شکیل اعظمی

کہیں مندروں میں دیا نہیں کہیں مسجدوں میں دعا نہیں

شکیل اعظمی

MORE BYشکیل اعظمی

    کہیں مندروں میں دیا نہیں کہیں مسجدوں میں دعا نہیں

    مرے شہر میں ہیں خدا بہت مگر آدمی کا پتا نہیں

    یہاں گھاؤ ہے یہاں وار ہے یہ سیاستوں کا دیار ہے

    یہاں کوئی تیرا جنا نہیں یہاں کوئی میرا سگا نہیں

    یہ جو دل میں درد کا راگ ہے یہ دبی ہوئی کوئی آگ ہے

    میں وہ زخم ہوں جو بھرا نہیں میں وہ داغ ہوں جو مٹا نہیں

    کہیں یوں نہ ہو ترے ہاتھ میں میں ہوا سے مل کے بھڑک اٹھوں

    ابھی کھیل مت مری راکھ سے میں سلگ رہا ہوں بجھا نہیں

    مری تازگی سے ڈرے ہوئے ہیں کئی پرانے گلاب بھی

    مرے حق میں لوگو دعا کرو ابھی ٹھیک سے میں کھلا نہیں

    نہ میں بھیڑ ہوں نہ میں شور ہوں میں اسی لئے کوئی اور ہوں

    کئی رنگ آئے گئے مگر کوئی رنگ مجھ پہ چڑھا نہیں

    وہ جو حال چڑھ کے اتر گیا جو خیال تھم کے گزر گیا

    کبھی تو نے مجھ سے سنا نہیں کبھی میں نے تجھ سے کہا نہیں

    نہ تو میرا کوئی رقیب تھا نہ تو میرا کوئی حبیب تھا

    تجھے کھونا میرا نصیب تھا مجھے تجھ سے کوئی گلہ نہیں

    مجھے شعر کہنا تھا کہہ دیا مجھے شعر پڑھنا تھا پڑھ دیا

    مجھے تالیوں کی ہوس نہیں مجھے شہرتوں کا نشہ نہیں

    یہ جو بوتلوں میں شراب ہے یہ خراب تھی یہ خراب ہے

    اسے چھوڑ دے اسے توڑ دے یہ کسی مرض کی دوا نہیں

    مأخذ:

    دل پرندہ ہے (Pg. 108)

    • مصنف: شکیل اعظمی
      • اشاعت: First
      • ناشر: ریختہ پبلی کیشنز
      • سن اشاعت: 2023

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے