Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کہتے ہیں داغ عشق مٹائے نہ جائیں گے

غلام اللہ افسوں بھوپالی

کہتے ہیں داغ عشق مٹائے نہ جائیں گے

غلام اللہ افسوں بھوپالی

MORE BYغلام اللہ افسوں بھوپالی

    کہتے ہیں داغ عشق مٹائے نہ جائیں گے

    جلتے ہوئے چراغ بجھائے نہ جائیں گے

    یہ دل ازل سے تیغ ستم کا شکار ہے

    اس دل کے تم سے ناز اٹھائے نہ جائیں گے

    واعظ تجھے بتوں سے غرض کیا خدا سے ڈر

    بے گھر ہوئے تو پھر یہ بسائے نہ جائیں گے

    جب تک رہے گی شمع محبت میں روشنی

    فانوس نفرتوں کے جلائے نہ جائیں گے

    آ ہی گئے ہیں اب جو تری جلوہ گاہ تک

    دل کو بغیر طور بنائے نہ جائیں گے

    آزردہ خاطروں سے کنارہ نہ کیجئے

    یہ دیپ بجھ گئے تو جلائے نہ جائیں گے

    نخوت سے کشتگان وفا کو نہ دیکھیے

    یہ نقش زندگی میں مٹائے نہ جائیں گے

    یہ کیا خبر تھی ترک وفا پر بھی وہ ہمیں

    یوں یاد آئیں گے کہ بھلائے نہ جائیں گے

    شکوؤں سے ختم ہوں گی نہ آپس کی رنجشیں

    یہ دشت بستیوں سے مٹائے نہ جائیں گے

    افسوںؔ ترے وقار محبت کا ذکر کیا

    تیرے تو نقش پا بھی مٹائے نہ جائیں گے

    مأخذ:

    متاع حیات (Pg. 148)

    • مصنف: غلام اللہ افسوں بھوپالی
      • ناشر: نفیسہ سلطانہ انا
      • سن اشاعت: 2011

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے