Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کئی پیام برائے سکون جاں تو ملے

لیث قریشی

کئی پیام برائے سکون جاں تو ملے

لیث قریشی

MORE BYلیث قریشی

    کئی پیام برائے سکون جاں تو ملے

    مگر تمام ہوئی اپنی داستاں تو ملے

    کوئی تو سمجھے مرے کرب کا لب و لہجہ

    یہ آرزو ہے مجھے کوئی ہم زباں تو ملے

    کوئی فضا کوئی موسم ہو ہم سے ہو منسوب

    بہار اگر نہیں ملتی ہمیں خزاں تو ملے

    مقام شکر ہے میرے لئے کہ آخر کار

    مرے حریفوں میں کچھ اہل خانداں تو ملے

    ہوں غم نصیب تو کیا غم کہ راہ ہستی میں

    تلاش حق و صداقت میں ہمرہاں تو ملے

    یہی بہت ہے خزاں کو خزاں جو کہتے ہیں

    کچھ ایسے پھول ہمیں زیب گلستاں تو ملے

    شکستہ پا ہیں تو کیا ہم تو سر کے بل جائیں

    مگر یہ بات کوئی میر کارواں تو ملے

    حکایت دل درد آشنا سناؤں گا

    تری نظر سے مجھے جرأت بیاں تو ملے

    یہ زندگی کے بیاباں میں دھوپ کا صحرا

    کہاں قیام کروں کوئی سائباں تو ملے

    یہ روز و شب بھی ہمارے بدل تو سکتے ہیں

    کبھی زمین سے آ کر یہ آسماں تو ملے

    رہا ہوئے ہیں مگر لیثؔ یہ رہائی کیا

    قفس سے چھوٹنے والوں کو آشیاں تو ملے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے