کیسے کہوں یہ تجھ سے گنہ گار میں نہیں
کیسے کہوں یہ تجھ سے گنہ گار میں نہیں
اک آدمی ہوں بس کوئی اوتار میں نہیں
جتنا برا سلوک کیا تو نے میرے ساتھ
اتنے برے سلوک کی حق دار میں نہیں
یہ اور بات ہے کہ سزا تو نے دی مجھے
لیکن تجھے یقیں ہے خطا وار میں نہیں
جب اختلاف ہے تو بچھڑنا ہی ٹھیک ہے
تو جانتا ہے مجھ کو ریاکار میں نہیں
جو کچھ ہے دل میں لب پہ وہی آ چکا سحرؔ
ہوں سادگی پسند اداکار میں نہیں
مأخذ:
باوجود (Pg. 38)
- مصنف: صادقہ نواب سحر
-
- ناشر: ایجو کیشنل پبلشنگ ہاؤس، نئی دہلی
- سن اشاعت: 2018
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.