Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کیسے کیسے خواب اب ہم کو دکھاتے ہیں یہ لوگ

اروند شرما اذان

کیسے کیسے خواب اب ہم کو دکھاتے ہیں یہ لوگ

اروند شرما اذان

MORE BYاروند شرما اذان

    کیسے کیسے خواب اب ہم کو دکھاتے ہیں یہ لوگ

    ایک پاگل کو یہاں پاگل بناتے ہیں یہ لوگ

    جانے کیا اس میں رقم کر ڈالا تھا تو نے بتا

    اتنی نفرت سے جو تیرا خط جلاتے ہیں یہ لوگ

    میری فطرت ہے مجھے مشکل پسندی کا ہے شوق

    اس لئے اکثر ہی مجھ کو آزماتے ہیں یہ لوگ

    ہے گناہوں پر مجھے افسوس اور وہ دیکھیے

    شرمساری سے یہاں پر منہ چھپاتے ہیں یہ لوگ

    جب سے یہ ظاہر ہوا کہ دل میرا ہے آئینہ

    مجھ کو آتا دیکھ کر پتھر اٹھاتے ہیں یہ لوگ

    راکھ کے اک ڈھیر میں تبدیل ہوگا ایک دن

    پھر نہ جانے کیوں بدن اتنا سجاتے ہیں یہ لوگ

    میں سرائے کے نگہباں کی طرح تنہا رہا

    دل میں مہماں کی طرح اب آتے جاتے ہیں یہ لوگ

    راس آتا ہی نہیں ہے صبر کا پھل کیوں انہیں

    جلد بازی میں ہمیشہ منہ کی کھاتے ہیں یہ لوگ

    عمر بھر لڑتا رہا جن کے لئے میں خود اذانؔ

    بن کے اب میرے مخالف سر اٹھاتے ہیں یہ لوگ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے