کیسی کیسی تھیں انہی گلیوں میں زیبا صورتیں
کیسی کیسی تھیں انہی گلیوں میں زیبا صورتیں
یاد اک اک موڑ پہ آتی ہیں کیا کیا صورتیں
نیم شب ہوتے ہیں وا جس دم دریچے یاد کے
کس ادا سے جھانکتی ہیں اب وہ رعنا صورتیں
صورتیں کچھ دیکھ کر ایسا بھی آتا تھا خیال
خاک سے ایسی کہاں ہوتی ہیں پیدا صورتیں
لوٹ کر پہلے پہل آئے تھے جب اس شہر سے
اجنبی لگتی تھیں آنکھوں کو شناسا صورتیں
آج تک وہ دل کی دیواروں پہ کندہ ہیں بشیرؔ
پھر نظر آئیں نہیں جو ماہ سیما صورتیں
مأخذ:
Funoon(Jadeed Ghazal Number: Volume-002) (Pg. 383)
-
- اشاعت: 1969
- ناشر: احمد ندیم قاسمی
- سن اشاعت: 1969
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.