کل آئیں گے وہ گھر پر
کل آئیں گے وہ گھر پر
آنکھ ابھی سے ہے در پر
جانے کب سے سویا ہے
گھاس اگی ہے اجگر پر
خود پر بھی ہنسنا سیکھو
ہنسنے والو جوکر پر
راز چھپائیں گے کیسے
داغ پڑے ہیں چادر پر
آنکھ تلاشی لیتی ہے
اس کو شک ہے شوہر پر
آقا کے دیوانوں کی
جان فدا ہے حیدر پر
کیسے محبت اگ پاتی
بیج پڑے تھے پتھر پر
بغض و نفرت کی الیاسؔ
بیل چڑھی ہے امبر پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.