aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کل رات کئی خواب پریشاں نظر آئے

رئیس امروہوی

کل رات کئی خواب پریشاں نظر آئے

رئیس امروہوی

MORE BYرئیس امروہوی

    کل رات کئی خواب پریشاں نظر آئے

    جو شہر کہ آباد تھے ویراں نظر آئے

    بکھری ہوئی روندی ہوئی لاشوں سے گزر کر

    ٹوٹے ہوئے مینار شہیداں نظر آئے

    کہسار ہمالہ کی جھلک خواب میں دیکھی

    گنگا میں ابلتے ہوئے طوفاں نظر آئے

    پہلے تو کسی قریۂ برباد میں ٹھہرے

    آگے جو بڑھے گور غریباں نظر آئے

    مہکی ہوئی اجداد کی خوشبو سے ہوائیں

    ہر گام پہ آثار عزیزاں نظر آئے

    جس گھر میں فرشتوں کی ضیا تھی اسی گھر میں

    ارواح خبیثہ کے چراغاں نظر آئے

    جو مطلع تقدیس محبت تھے وہ چہرے

    خفگی کے سبب ہم سے گریزاں نظر آئے

    ہم جن کو دغا دے کے کہیں بھاگ گئے تھے

    وہ اہل حرم با سر عریاں نظر آئے

    اک پیر مقدس کا ہیولیٰ نظر آیا

    پھر ریش سفید و در دنداں نظر آئے

    ہم جن کی پریشانیٔ خاطر کا سبب تھے

    وہ عالم رویا میں پریشاں نظر آئے

    اک دامن عصمت کی کرن دور سے پھوٹی

    دامن پہ کئی گوہر غلطاں نظر آئے

    تھی جس کے تبسم میں ملائک کی حلاوت

    صد حیف کہ وہ خواب میں گریاں نظر آئے

    اس شہر کو جو شخص کے مولد کا شرف ہو

    وہ شخص اسی شہر میں مہماں نظر آئے

    لب پر ہے رئیسؔ اپنے یہ مصرع کئی دن سے

    کل رات کئی خواب پریشاں نظر آئے

    مأخذ:

    Hikayat-e-ne (Pg. 46)

    • مصنف: Rais Amrohvi
      • اشاعت: 1975
      • ناشر: Rais Acadami, Garden Est, krachis
      • سن اشاعت: 1975

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے