کر دیا کیا غضب سامنے آ گئے
کر دیا کیا غضب سامنے آ گئے
بے دھڑک بے سبب سامنے آ گئے
میرے دشمن مرے دوستوں ہی میں تھے
دیکھیے سب کے سب سامنے آ گئے
گو محبت مری اس کو منظور تھی
میرے نام و نسب سامنے آ گئے
منتظر تو کسی دوسرے کا تھا میں
خیر آ جاؤ جب سامنے آ گئے
جب ادب کے پرسکار بٹنے لگے
سب کے سب بے ادب سامنے آ گئے
سامنا جب ہوا وقت کی شام سے
جتنے پیچھے تھے سب سامنے آ گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.