Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کر کے دشوار یوں ہر ایک قدم کاہے کو

مسکان سید ریاض

کر کے دشوار یوں ہر ایک قدم کاہے کو

مسکان سید ریاض

MORE BYمسکان سید ریاض

    کر کے دشوار یوں ہر ایک قدم کاہے کو

    ہم لئے پھرتے رہے بار حشم کاہے کو

    اشک سب اپنی روانی میں بہا لے جاتے

    خواب ہم دیکھتے بادیدۂ نم کاہے کو

    غم کی تاثیر میں تخفیف کیا کرتے ہیں

    کر کے نادان تماشائے الم کاہے کو

    قید اک خاک کے پتلے میں ہے اور نازاں ہے

    اس قدر روح کرے خود پہ ستم کاہے کو

    زعم خود پر ہو تو اس بات سے عبرت لیجو

    نیست و نابود ہوا باغ ارم کاہے کو

    ہو گئیں اب تو اندھیروں سے شناسا آنکھیں

    اب بھلا ان پہ اجالوں کا کرم کاہے کو

    وہ تو پت جھڑ کا تھا موسم اسے جانا ہی تھا

    کر دئے سارے شجر تم نے قلم کاہے کو

    دوڑ ہم جیت گئے اب کہو کیا کہتے ہو

    اپنی اوقات میں رہتے نہیں ہم کاہے کو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے