کون کس کو یہاں دغا دے گا
کون کس کو یہاں دغا دے گا
وقت سب کچھ ہمیں بتا دے گا
باپ بیٹا جدا ہوئے جس دن
گھر تباہی کا پھر پتا دے گا
یاد اپنوں کی آئے گی اس پل
جب کوئی بے سبب قضا دے گا
اپنے کرموں کا لینا دینا ہے
کون کس کو یہاں سزا دے گا
کام کوئی تو نیک کر ساغرؔ
دینے والا تجھے صلہ دے گا
مأخذ:
احتزاز غزل (Pg. 19)
- مصنف: ساغر سیالکوٹی
-
- ناشر: ساہتیہ کلش پبلی کیشن
- سن اشاعت: 2004
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.