خاک سب دل لگی سمجھتے ہیں
خاک سب دل لگی سمجھتے ہیں
جن پہ گزری وہی سمجھتے ہیں
شہر میں ایسے لوگ کم کم ہیں
جو مری راگنی سمجھتے ہیں
چاند پھرتا ہے دربدر اور لوگ
میری آوارگی سمجھتے ہیں
اپنی خوشبو بھی بانٹ دیتا ہے
پھول کو ہم سخی سمجھتے ہیں
یہ تو پہلا پڑاؤ ہے مظہرؔ
ہم جسے زندگی سمجھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.