خلاؤں میں ہمیں کھونا نہیں ہے
دلچسپ معلومات
شمس الرحمن فاروقی کی غزل سے متاثر ہو کر
خلاؤں میں ہمیں کھونا نہیں ہے
زمیں کا بھی مگر ہونا نہیں ہے
عجب احوال ہے امروز اپنا
بہت ہے غم مگر رونا نہیں ہے
بڑی دنیا ہے ہم بھی جانتے ہیں
مگر اپنا تو اک کونا نہیں ہے
ہمیں سے مانگتا ہے پھل زمانہ
ہمیں تو بیج ہی بونا نہیں ہے
کریں کیا جانور بیمار ہے پر
ہمارے ہاتھ کچھ ٹونا نہیں ہے
ہمارے فلسفے میں ہاں نہیں گر
تو ہونٹوں پر بھی اپنے نا نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.