کھڑکی سے جھانکتا ہوا چہرہ
کھڑکی سے جھانکتا ہوا چہرہ
آج دیکھا ہے چاند سا چہرہ
تیرے چہرے میں کوئی جادو ہے
جو کھلا دیتا ہے مرا چہرہ
سوچ کر ان کو پھیری تھی انگلی
ریت پر ان کا بن گیا چہرہ
تیرے گالوں کے ایک ڈمپل نے
خوبصورت بنا دیا چہرہ
میرے خوابوں میں روز آتا ہے
چاند تاروں سے وہ سجا چہرہ
حال دل کا بیان کرتا ہے
دل کا ہوتا ہے آئنہ چہرہ
دکھ زمانہ کے بھول جاتا ہوں
دیکھتا جب ہوں آپ کا چہرہ
کون سا غم ستا رہا ہے تمہیں
کیوں ہے اتنا بجھا بجھا چہرہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.