Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

خزاں بہار کا عنواں ہے دیکھیے کیا ہو

تبسم نگم دہلوی

خزاں بہار کا عنواں ہے دیکھیے کیا ہو

تبسم نگم دہلوی

MORE BYتبسم نگم دہلوی

    خزاں بہار کا عنواں ہے دیکھیے کیا ہو

    قفس کا نام گلستاں ہے دیکھیے کیا ہو

    نمود صبح بہاراں ہے دیکھیے کیا ہو

    ابھی سے چاک گریباں ہے دیکھیے کیا ہو

    نہ آرزوئے حرم ہے نہ بت کدہ کا خیال

    وہ شوخ حاصل ایماں ہے دیکھیے کیا ہو

    لگی ہوئی ہے چمن میں اک آگ سی ہر سو

    بہار شعلہ بداماں ہے دیکھیے کیا ہو

    جہان عشق میں دعویٰ تھا ضبط کا جس کو

    وہ آج چاک گریباں ہے دیکھیے کیا ہو

    نہ وہ حیات کے آثار ہیں نہ وہ رونق

    اداس شمع شبستاں ہے دیکھیے کیا ہو

    سنا یہ ہے کہ مرے گھر پھر آ رہا ہے کوئی

    حیات آج غزل خواں ہے دیکھیے کیا ہو

    ابھی غروب کہاں آفتاب جور ہوا

    ابھی سے جشن چراغاں ہے دیکھیے کیا ہو

    کسی طرح بھی تبسمؔ کو اب قرار نہیں

    حیات سر بہ گریباں ہے دیکھیے کیا ہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے