خود کو اتنا دنیا دار نہیں کر سکتے
خود کو اتنا دنیا دار نہیں کر سکتے
آدھے دل سے پورا پیار نہیں کر سکتے
رشتے توڑے ملاحوں سے ناؤ جلا دی
اب ہم دونوں دریا پار نہیں کر سکتے
جتنا شور مچاتے ہیں یہ جھوٹھے عاشق
اتنا تو سچے بیمار نہیں کر سکتے
ویسے تو مشہور ہے اپنی ہمت لیکن
آئینے سے آنکھیں چار نہیں کر سکتے
یہ بھی اک ترکیب ہے دشمن سے لڑنے کی
گلے لگا لو جس پر وار نہیں کر سکتے
تیری گلی میں کب آئے تھے یاد نہیں ہے
ویسے ہم اک دن بے کار نہیں کر سکتے
- کتاب : دکھ نئے کپڑے بدل کر (Pg. 47)
- Author : شارق کیفی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.