خود میں کتنا ڈوب گئے ہو حیرت ہے
اپنا چہرہ بھول چکے ہو حیرت ہے
تم کہتے تھے درد تمہارا اپنا ہے
پھر بھی اتنا چیخ رہے ہو حیرت ہے
جس کو چاہا تھا اب اس کی باہوں میں
تم مجھ کو بھی سوچ رہے ہو حیرت ہے
اس دن ہم نے ماضی کو دفنایا تھا
تم یہ دن بھی بھول گئے ہو حیرت ہے
پہلے میرا ایسا حال بنایا پھر
حیرت سے بھی دیکھ رہے ہو حیرت ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.