کنارے بیٹھے بیٹھے سوچتے ہیں
کنارے بیٹھے بیٹھے سوچتے ہیں
ابھر آتے ہیں کیا جو ڈوبتے ہیں
در و دیوار سے واقف نہیں ہم
در و دیوار ہم کو جانتے ہیں
ہمارے آگے ہے ماضی ہمارا
ہم اس کے پیچھے پیچھے بھاگتے ہیں
جو کوئی اور ہے درکار ان کو
تو ہم بھی اور کوئی بن رہے ہیں
جنہیں یہ روگ ہے وہ کیا ہمی ہیں
ہمی ہیں کیا جو شب بھر جاگتے ہیں
- کتاب : اداس لوگوں کا ہونا بہت ضروری ہے (Pg. 96)
- Author : ترکش پردیپ
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.