کس کی موجودگی ہے کمرے میں
کس کی موجودگی ہے کمرے میں
اک نئی روشنی ہے کمرے میں
اس قدر خامشی ہے کمرے میں
ایک آواز سی ہے کمرے میں
کوئی گوشہ نہیں مری خاطر
کیا مری زندگی ہے کمرے میں
رنگ دی ہیں لہو سے دیواریں
آ کہ تیری کمی ہے کمرے میں
کوئی رستہ نہیں رہائی کا
وہ عجب گمرہی ہے کمرے میں
تو نہیں ہے تو تیری یادوں کی
دھند پھیلی ہوئی ہے کمرے میں
دیکھیے اور دیکھیے خود کو
ایک کھڑکی کھلی ہے کمرے میں
ایک باہر کی زندگی ہے مری
اور اک زندگی ہے کمرے میں
- کتاب : موجود کی نسبت (Pg. 46)
- Author : مہندر کمار ثانی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.