Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کس کس کو میں معاف کروں سب نشے میں ہیں

ونیت آشنا

کس کس کو میں معاف کروں سب نشے میں ہیں

ونیت آشنا

MORE BYونیت آشنا

    کس کس کو میں معاف کروں سب نشے میں ہیں

    بندے نشے میں ہیں تو یہاں رب نشے میں ہیں

    ہم نے ذرا سا سچ ترا دنیا جو کہہ دیا

    کہتی یہ پھر رہی ہے کہ ہم سب نشے میں ہیں

    چلنا سکھا رہے ہیں ہمیں یہ پرانے رند

    مکتب سبھی نشے میں ہیں مذہب نشے میں ہیں

    ہم پی کے بھی سلیقے سے ہی لڑکھڑائے ہیں

    ان میں سے ہم نہیں ہیں جو بے ڈھب نشے میں ہیں

    مہنگی اگر ہوئی ہے تو تھوڑی سی کیوں پئیں

    پی کر شراب مفت کی ہر شب نشے میں ہیں

    ساقی وہ رند اور ہیں جن کو نہیں ہے ہوش

    دے ایک جام اور کہ ہم کب نشے میں ہیں

    میری غزل پہ آپ جو کرتے ہیں واہ واہ

    ہیں آپ میرے جیسے ہی مطلب نشے میں ہیں

    بوسے کو تشنہ لب بھی ہیں ہم دونوں آشناؔ

    یہ اور بات دونوں کے ہی لب نشے میں ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے