Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کس میں ہے یہ مجال تری آگ سے پرے

منیر جعفری

کس میں ہے یہ مجال تری آگ سے پرے

منیر جعفری

MORE BYمنیر جعفری

    کس میں ہے یہ مجال تری آگ سے پرے

    ڈالے کوئی دھمال تری آگ سے پرے

    جیسے کوئی چراغ بچھڑ جائے نور سے

    میری وہی مثال تری آگ سے پرے

    مجھ کو پرائی دھوپ بھی بھڑکا نہیں سکی

    آیا نہیں ابال تری آگ سے پرے

    تا عمر تجھ الاؤ کو رکھوں گا مشتعل

    گزرے ہیں کتنے سال تری آگ سے پرے

    روشن ہے شمع گاہ بدن میں چہار سو

    بجھنے کا احتمال تری آگ سے پرے

    ملتا نہیں کسی سے مری آگ کا مزاج

    رہتا ہوں پر ملال تری آگ سے پرے

    دیتا ہے کون آگ پرائے چراغ کو

    جلنا ہوا محال تری آگ سے پرے

    اب جا کے میری راکھ سے چنگاریاں تلاش

    یہ عشق تھا وبال تری آگ سے پرے

    پھرتا ہوں صحن دشت میں آتش بجاں مگر

    مجھ پہ رہا زوال تری آگ سے پرے

    مجھ کو دھویں کی دھند نے دھندلا کے رکھ دیا

    آئے گا کیوں جمال تری آگ سے پرے

    تاریخ کہہ رہی ہے نئی پود کے منیرؔ

    کچے ہیں خد و خال تری آگ سے پرے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے