کس نے سوچا تھا کہ اس حد تک بھی جا سکتا ہوں میں
کس نے سوچا تھا کہ اس حد تک بھی جا سکتا ہوں میں
موت سے بھی عشق کا چکر چلا سکتا ہوں میں
مجھ سے اچھا کوئی آنسو پونچھنے والا نہیں
ساتھ رکھ لے واپسی میں کام آ سکتا ہوں میں
وقت نے گونگا کیا تو ہے مگر اتنا نہیں
گھر اکیلا ہو تو اب بھی گنگنا سکتا ہوں میں
عشق میں تو جان دینے کی اگر ضد چھوڑ دے
روز تجھ کو خود کشی کرنا سکھا سکتا ہوں میں
تم سے بڑھ کر کون دنیا میں مرے نزدیک ہے
اک تمہیں تو ہو کہ جس کا دل دکھا سکتا ہوں میں
بھیڑ کا شکوہ ہمیشہ دوسروں سے کس لئے
یار خود کو بھی تو رستہ سے ہٹا سکتا ہوں میں
Dukh Naye Kapde Badal Kar
Buy This BookAdditional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.