Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کس پہ برسے گی عنایت کی گھٹا میرے بعد

نور احمد شیخ

کس پہ برسے گی عنایت کی گھٹا میرے بعد

نور احمد شیخ

MORE BYنور احمد شیخ

    کس پہ برسے گی عنایت کی گھٹا میرے بعد

    کون ٹھہرے گا سزا وار خطا میرے بعد

    کون سر لے گا محبت کی بلائے ناگاہ

    کس کے گھر جائے گی میراث وفا میرے بعد

    کون آئے گا ترے بام پہ دستک دینے

    کون پوچھے گا ترے گھر کا پتہ میرے بعد

    عشوہ و ناز ترے کون سہے گا ہر دم

    کون تھامے گا ترا دست حنا میرے بعد

    کون رکھے گا ترے زخم دروں پر مرہم

    کون کھولے گا ترے دل کی گرہ میرے بعد

    مجھ کو معلوم ہے پیمان محبت کیا ہے

    کس سے اٹھ پائے گا یہ بار وفا میرے بعد

    اور کچھ دیر کا مہماں ہوں ستم گر تیرا

    پھر بنائے گا کسے مشق جفا میرے بعد

    دست رنگیں سے پلا دے مئے گلگوں ساقی

    کس کے کام آئے گا یہ رنگ حنا میرے بعد

    ہوں مخل اور کوئی دیر تری محفل میں

    پھر کرے گا نہ کوئی آہ و بکا میرے بعد

    بعد میرے رخ زیبا پہ کھلا رنگ لہو

    کوئی دیکھے تو یہ انداز و ادا میرے بعد

    رکھ کے شاید وہ کہیں بھول گئے تھے یکسر

    یاد آئی انہیں تصویر وفا میرے بعد

    بعد مرنے کے انہیں آ ہی گیا میرا خیال

    خوب سوجھی ہے یہ ایجاد وفا میرے بعد

    میں امانت تھا خدا کی سو خدا تک پہنچا

    یوں نہ تربت پہ کرو حشر بپا میرے باد

    ایک دنیائے کشاکش تھی مرے دم سے بسی

    کس سے پر ہوگا یہ ایوان خلا میرے باد

    پڑ گئے ماند ستاروں کے دمکتے چہرے

    پھر نہ آئی رخ ہستی پہ جلا میرے بعد

    جن سے گزرا تھا کبھی قافلۂ زیست مرا

    ڈھونڈھتی ہے انہیں راہوں کو صبا میرے بعد

    محفل شعر و سخن شیخؔ ہے سونی سونی

    ہو گئی ساز سے محروم صدا میرے بعد

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے